• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے ایک مرتبہ عامر خان کے گھر قید کیا گیا تھا، فیصل خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان کا کہنا ہے کہ انہیں ایک مرتبہ اپنے بھائی کے گھر میں قید کیا گیا تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران فیصل خان نے بھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بگ باس اسی لیے نہیں پسند کیونکہ اس میں سب کو قید کردیا جاتا ہے اور اب وہ دوبارہ قید نہیں ہونا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ اس شو میں سب ایک دوسرے کے خلاف بات کرتے، لڑتے اور بحث کرتے ہیں اور پھر اس میں شریک لوگوں کو کام بھی دیا جاتا ہے۔

فیصل خان کا کہنا تھا کہ اس شو میں آپ کے ساتھ دماغی طور پر کھیلا جاتا ہے اور میں اس میں پھنسنا نہیں چاہتا تھا۔ یہ آپ کو کچھ پیسے دیتے ہیں لیکن اللّٰہ کی مہربانی سے مجھے زیادہ پیسوں کی ضرورت نہیں، اس لئے میں نے سوچا کہ میں قید کیوں ہوں اور کسے قید ہونا پسند ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قید ہونے میں مزہ نہیں ہے، ہر شخص آزاد زندگی جینا پسند کرتا ہے، میں بھی آزادی کے ساتھ جینا چاہتا ہوں۔

فیصل خان نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ عامر خان اپنی زندگی میں بہت مصروف ہیں اور میں بھی، کئی مواقع پر ان سے ملاقات ہوتی ہے۔

فیصل خان نے عامر خان کی حالیہ فلم لال سنگھ چڈھا سے متعلق کہا کہ عامر کو اچھی اسکرپٹ کا انتخاب کرنا چاہئے تھا۔ میں نے فلم فوری تو نہیں دیکھی، بعد میں تھوڑی تھوڑی کر کے دیکھی تھی۔

فیصل خان نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان اور دیگر اداکاروں سے لوگ امید کرتے ہیں کہ وہ اچھا کام کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بدقسمتی سے یہ فلم اچھی نہیں تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید