• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کو عدالتی اجازت کے بغیر بچوں سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا

فوٹو بشکریہ: فیس بک/ فیروز خان
فوٹو بشکریہ: فیس بک/ فیروز خان

کراچی کی عدالت نے عدالتی اجازت کے بغیر فیروز خان کو بچوں سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔

اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کی درخواست پر کراچی کی فیملی کورٹ میں  سماعت ہوئی۔

فیروز خان کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ میں گلستان جوہر میں رہتی ہوں بچے کو روز ڈیفنس کے اسکول کیسے لے جاؤں؟

اداکار فیروز خان نے کہا کہ بچوں کا خرچ ادا کر رہا ہوں، اسکول میں داخلہ دلوایا مگر اسکول نہیں بھیج رہیں۔

عدالت نے عدالتی اجازت کے بغیر فیروز خان کو بچوں سے ملاقات سے روک دیا اور فیروز خان کی درخواست پر سابقہ اہلیہ سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید