• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناک کی بالی 5 برس تک امریکی شہری کے پھیپھڑے میں پھنسی رہی

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی کے ایک 35 شخص کو حال ہی میں اس وقت سخت حیرت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اسے معلوم ہوا کہ 5 برس قبل ایک رات اس کی ناک کی بالی جو بظاہر کہیں گم ہوگئی تھی، دراصل سانس لینے کے دوران جسم کے اندر داخل ہوکر اس کے پھیپھڑوں میں جاکر پھنس گئی تھی۔

جوائے لائکنس نامی یہ شخص چند ہفتے قبل نصف شب کو اچانک تکلیف کے باعث نیند سے جاگ گیا اس دوران اسے سانس لینے میں شدید دشواری پیش آنے کے ساتھ شدید کھانسی ہورہی تھی۔

اس کے مطابق اسے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کوئی چیز اس کی سانس روک رہی ہے اور شدید کھانسی سے اس کے سینے اور جسم کے پچھلے اوپری حصے میں شدید تکلیف تھی۔ 

وہ دوسرے روز اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے ساتھ ایکسرے کروایا تو یہ انکشاف ہوا کہ اس کے بائیں پھیپھڑے کے اوپری حصے میں کوئی غیر عمومی چیز موجود ہے۔

ڈاکٹروں نے اسے اسکین دکھایا جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ کوئی چھوٹی سی مڑی ہوئی دھاتی چیز موجود تھی اور پھر اسے پتہ چلا کہ چند سال قبل اس کی ناک کی جو بالی گم ہوئی تھی وہ اس کے  پھیپھڑے میں جاکر پھنس گئی ہے۔

اس کے مطابق پہلے تو میں سمجھا ایسا حادثاتی طور پر ہوا لیکن وہ تصور نہیں کرسکتا تھا کہ یہ سانس لینے کے دوران اندر جا کر بائیں پھیپھڑے میں پھنسی۔

بعدازاں ڈاکٹروں نے ایمرجنسی سرجری کے لیے اس کا برونکو اسکوپی کیا تاکہ اسے نکالا جاسکے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید