• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب زدہ علاقوں میں ادویات کی شدید قلت، متاثرین پریشان

کراچی/ کوئٹہ (خبر ایجنسی) سیلاب زدہ  علاقوں میں ادویات کی شدید قلت ہے اور علاج معالجے کی سہولتیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ بے گھری کا دکھ جھیلتے متاثرین مصیبت سے دوچار ہو کر رہ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہرطرف تباہی ہی تباہی نظر آرہی ہے، اکثر مقامات پر تاحال کئی کئی فٹ پانی موجود ہے جس کی وجہ سے تعفن اور وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ بلوچستان کے سے متاثرہ اضلاع میں ہیضہ اور ،ملیریا سمیت دیگر وبائی امراض نے متاثرین کو مزید مشکل میں ڈال دیا، 2 سے 7 سال کی عمر کے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، متاثرین نے ترجیحی بنیادوں پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں کمی ہونے لگی ہے، جھانگارا، باجارا اور دیگر متاثرہ علاقوں میں پانی اترنا شروع ہو گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے رابطہ سڑکیں بحال کی جا رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید