کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے کرسمس تقریبات پر حملے، پرتشدد کارروائیاں،گرجا گھروں پر چھاپے، تہوار کی سجاوٹ کو تباہ کیا، حملوں اور تشددکے 60سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ وشنوا ہندو پریشد کی ہندؤں سے کرسمس بائیکاٹ کی اپیل ، مسیحی رہنما ؤں، حقوق اداروں کا اظہار تشویش ،اینٹی کنورژن قوانین کا غلط استعما ل کیا جا رہا ہے۔ ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں دائیں بازو کے ہندو انتہا پسند گروپ کرسمس کے جشن کو روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں، گرجا گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں، تقریبات میں خلل ڈال رہے ہیں اور تہوار کی سجاوٹ کو تباہ کر رہے ہیں۔