اسلام آباد(نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکرسمس25دسمبر2025پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کرسمس کے پرمسرت اور بابرکت موقع میں عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام اہل وطن کو اس تہوار کی روایتی خوشیاں مبارک ہوں۔حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے اس مبارک دن ہم دعاگو ہیں کہ یہ کرسمس مسیحی برادری اور ہمارے ملک کے لیے باعث امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔کرسمس نہ صرف مسیحی برادری کا جشن و تقریبات پر مشتمل مذہبی تہوار ہے بلکہ یہ پوری انسانیت کے لئے پیغام محبت ، امن و رواداری اور خیر سگالی کے جذبات سے ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔