کراچی (ٹی وی رپورٹ)تجزیہ کاروں اعزاز سید، سید محمد علی، عمر چیمہ اور شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ بنگلا دیشی عوام سے براہِ راست تعلقات استوار کئے جائیں،بنگلادیش سے تعلقات باہمی مفادات تجارت اور معیشت کی بنیاد پر آگے بڑھانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے کہ کیا پاکستان بنگلہ دیش کیساتھ تعلقات کو بھارت مخالف اتحاد کی شکل دے سکتا ہے؟ جواب میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق شہزاد اقبال نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کہا کہ یہ امید کی کرن ہے ہمیں امید کرنی چاہئے کہ اس سے لوکل سرمایہ کار نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق جدید دور میں غلط معلومات کا پھیلا ؤایک بڑے سیکورٹی خطرے کی شکل اختیار کرچکا ہے اس سے متعلق عمر چیمہ نے کہا کہ پہلے حکومت کی ترجیحات میں یہ بات شامل نہیں تھی خوشی کی بات ہے کہ اب اس پر توجہ دی جارہی ہے حال ہی میں جو آسٹریلیا کا واقعہ ہوا اس پر بھارت کو تیسرے دن پاکستان نے کاؤنٹر کیا جبکہ اسی دن کرنا چاہئے تھا۔