کراچی،لندن(اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز) عمران فاروق کی بیوہ کی لندن میں نماز جنازہ ادا، میت کراچی لانے اور سوسائٹی قبرستان میں تدفین کے انتظامات۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما ڈاکٹرعمرا ن فاروق شہید کی بیوہ اورایم کیوایم کی سینئر کارکن مرحومہ شمائلہ عمران کی نماز جنازہ بدھ کوبعدنماز ظہر لندن کی مرکزی ریجنٹس پارک مسجد میں اداکردی گئی، نماز جنازہ میں ایم کیوایم کے بانی نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ علاوہ ازیں نمازجنازہ میں مرحومہ کے صاحبزادے عالی شان، مصطفےٰ عزیز آبادی، قاسم علی رضا، مختلف چیپٹرز کے کار کنان اورشعبہ خواتین کی ارکان،مرحومہ کے عزیزو اقارب اوردیگرافراد نے شرکت کی۔