• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CTO لاہور ٹیکس انفورسمنٹ کی بڑی کارروائی؛ 2ارب 64 کروڑ 60 لاکھ وصول

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نے ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کو مؤثر بنانے کیلئے ایک اہم انفورسمنٹ پیش رفت کرتے ہوئے دوارب چونسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے وصول کرلئے ہیں۔ تشخیصی کاروائی کی کامیاب تکمیل کے بعد یہ ٹیکس وصولی ایک ایسے ٹیکس دہندہ کے خلاف کی گئی جس نے انکم ٹیکس کےبقایا جات کی مد میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری نہیں کی تھیں۔ سی ٹی او لاہور نے نہ صرف ایک ہی کیس میں واجب الادا خطیر رقم کا ٹیکس عائد کیا بلکہ ٹیکس قوانین کی متعلقہ دفعات کے مطابق تمام قانونی تقاضے پیشہ ورانہ انداز میں پورے کرتے ہوئے اس کی وصولی بھی یقینی بنائی۔یہ وصولی ایف بی آر اور اس کی فیلڈ فارمیشنز کی بڑے مقدمات سے نمٹنے، سرکاری محصولات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاس ہے۔
اہم خبریں سے مزید