کراچی (جنگ نیوز)”کیس نمبر 9“ میں سچائی اور فریب کی کشمکش کا فیصلہ کن موڑ،ڈرامے کی تازہ قسط آج ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر 9“ کی تازہ قسط میں کامران خود کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے میڈیا کا سہارا لے گا اور عوامی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کرے گا۔ دوسری طرف سحر بھی سچ پر قائم رہتے ہوئے حقائق سامنے لانے کیلئے پرعزم دکھائی دے گی۔ سچ اور فریب کی اس جنگ میں فتح کس کی ہوگی؟۔ یہی سب اس قسط میں دکھایا جائے گا۔ جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی پیشکش کو سینئر صحافی شاہ زیب خانزادہ نے تحریر کیا ہے اور اس کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔ ڈرامے کی 28ویں قسط جمعرات کی شب 8 بجے ”جیو ٹی وی“سے نشر کی جائے گی۔