کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسکولوں میں کرسمس کی چھٹی منسوخ، طلبہ کی حاضری لازمی قرار،25دسمبر کو واجپائی کی یادگاری تقریبات منعقد کی جائیں گی، اس اقدام پر عیسائی تنظیموں اور کارکنان نے شدید تنقید کی ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتر پردیش حکومت نے اعلان کیا ہے کہ25دسمبر2025کو ریاست بھر کے اسکول روایتی کرسمس کی چھٹی نہیں منائیں گے بلکہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی پیدائش کی صدی منانے کے لیے یادگاری پروگرام منعقد کریں گے اور طلبہ کی حاضری لازمی ہوگی۔