• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے میں آرمی چیف کی ہلاکت، لیبیا کی ٹیم تحقیقات میں حصہ لینے انقرہ جائیگی

اسلام آباد ( فاروق/ اقدس) انقرہ کے قریب طیارہ حادثے میں لیبیا کے آرمی چیف کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے لیبیا کی ٹیم انقرہ جائیگی۔ منگل کو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے قریب پیش آنے والے طیارہ حادثہ جس میں لیبیا کے آرمی چیف آف اسٹاف محمد علی احمد الحداد و دیگر اعلی فوجی افسران بھی جاں بحق ہوئے گئے۔ ترکیہ کی وزیر انصاف کے مطابق انقرہ کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے واقع کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں ترکیہ کے وزیر انصاف نے کہا کہ اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حکومت قومی اتحاد نے بھی اعلان کیا ہے کہ لیبیا کی ایک ٹیم تحقیقات میں حصہ لینے کے لیے انقرہ جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید