لاہور(این این آئی)سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمیں اہل اقتدار عام لوگ نہیں بلکہ انتہائی صاحب کردار اہل اقتدار چاہئیں، اب عمر خطاب تو نہیں آسکتے مگر عمر ثانی تو آسکتے ہیں جبکہ بنیادی حقوق کا تحفظ ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے ججوں کا کام ہے جنہوں نے آئین کی بالادستی کا حلف اٹھا رکھا ہے۔لاہور میں دیوانی انصاف کی نقاب کشائی کے موضوع پر کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انسان کی پیدائش کے ساتھ ہی قوانین وجود میں آگئے، قانون اور اسکے اطلاق کے بھی کچھ تقاضے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خدا نے شیطان کو بھی حق سماعت دیا ہے، پنگوڑے سے لیکر وفات تک زندگی کے بنیادی حقوق ریاست کی ذمہ داری ہے۔