• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر جانے کی باری آئی تو عمران نے معافی مانگ لی، کائرہ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گھر جانے کی باری آئی توعمران خان نے معافی مانگ لی،عدالت سے صرف یہ کہنا ہے ماضی میں جو فیصلے آئے ان پر لوگوں کو تحفظات ہیں، توہین عدالت قانون کے خوف سے عزت کرائی جائے گی تو یہ دیرپا نہیں ہوگی ، سوشل میڈیا پر قانون سازی کی بات کریں تو میڈیا کی مزاحمت سب سے پہلے ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پابندی نہیں لگانا چاہتے لیکن اس کا غلط استعمال روکنے کی ضرورت ہے، آزادی اظہار رائے کا مطلب کسی کو گالی دینا نہیں ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سرائوں کی تنظیموں نے بھی میڈیکل بورڈ کی حمایت کی ہے۔ خواجہ سرا ہونا بھی ایک معذوری ہے ان سے نفرت کرنا نامناسب ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد کی ترمیم منظور ہونی چاہیے تاکہ قانون کا غلط استعمال نہ ہوسکے، اس ترمیم سے ٹرانسجینڈر قانو ن میں بہتری آجائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید