• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نے اسفند یار بلوچ کی خدمات مانگ لیں

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے بلوچستان سروس کے گریڈ19 کے افسر اسفند یار بلوچ کی خدمات مانگ لی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی سروسز کیلئے بلوچستان حکومت کو خط لکھ دیا ۔ان کی خدمات ڈائریکٹر کے عہدہ کیلئے مانگی گئی ہیں ۔ گریڈ 19 کے دو افسر وں کی خدمات پہلے سی ڈی اے حاصل کرچکا ہے جن میںپا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے افسر کیپٹن (ر)انوارالحق اور ان لینڈریو نیو سروس کے سید مظہر حسین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی افسروں کی خواہش تھی کہ انہیں ممبر ایڈمن لگادیا جا ئے لیکن چیئر مین سی ڈی اے نے موجودہ ممبر ایڈمن عامر عباس کو ہی ا س عہدے پر فائز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو گریڈ20 کے افسر اور اچھی شہرت کےحامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید