• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 شام میں ہزاروں بچوں کو ہیضے کا خطرہ لاحق

دمشق (نیوز ڈیسک) بچوں سے متعلق غیرسرکاری تنظیم سیودی چلڈرن نے خبردارکیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی،تنازعات اور پانی کی قلت کی وجہ سے شام کے شمال اور مشرقی علاقوں میں ہزاروں بچوں کو ہیضے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی اس بیماری سے 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔شام کی وزارت صحت اور شمال اور مشرقی شام کی خود مختارانتظامیہ کی صحت کمیٹی کے فراہم کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اس بیماری کے کئی ہزار مشتبہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔سیودی چلڈرن کے شام میں قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر بیٹ روہر نے اپنے بیان میں کہاکہ ہمیں ایک بڑی وبا کا سامنا ہوسکتا ہے۔ امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ بیماری کی موجودہ وبا،جو اسہال، قے، پیاس اور بدترین صورتوں میں موت کا سبب بنتی ہے۔ یہ وبا ان آبادیوں میں پھیل رہی ہے، جودریائے فرات کا آلودہ پانی استعمال کرتی ہیں اور اسی سے سیراب ہونے والی غذاؤں کا استعمال کرتی ہیں۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ اگر وبا پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو اس سے ہزاروں جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہوںگے۔

یورپ سے سے مزید