• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، مولانا امجد خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا،بعض قوتیں ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت تمام اہل وطن کافرض ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔