• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے پر غور

لندن (نیوز ڈیسک) نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون وزیراعظم لز ٹرس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپید سے ملاقات میں بتایا کہ ان کی حکومت اسرائیل میں برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ملاقات کے بعد صہیونی وزیراعظم یائر لیپیدنے برطانوی ہم منصب کو اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل دوست قرار دیتے ہوئے لکھا کہ برطانوی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے لیے غور کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں۔اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اتحادی ہونے کی حیثیت سے دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967ء میں بیت المقدس کے مشرقی حصے پر قبضہ کیا تھا ۔ اسرائیل اسے اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے ، تاہم عالمی سطح پر اسے کبھی تسلیم نہیں کیا گیا اور ہمیشہ سے یہ متنازع معاملہ ہی رہا ہے۔
یورپ سے سے مزید