کراچی (نیوز ڈیسک) جاپان کے سب سے لمبے عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے شنزو ایبے کی آخری رسومات پر 1.66 بلین ین(ایک کروڑ ، 15لاکھ ڈالر، 2ارب 78کروڑ 30لاکھ پاکستانی روپے) سے زائد کی رقم خرچ ہوگی جو آنجہانی ملکہ برطانیہ دوم الزبتھ کی آخری رسومات کے اخراجات سے کہیں زیادہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قتل ہونے والے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو ایبے کی آخری رسومات سرکاری سطح پر اگلے ہفتے ادا کی جائیں گی لیکن اس سے قبل ہی ان کی آخری رسومات کو عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریاست کی جانب سے آخری رسومات پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔