• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی کے مختلف علاقوں کے دورے اہل خانہ کو ڈینگی بچائو کی آگاہی دی

لاہور(خبرنگار) ڈی سی لاہور محمد علی نے سبزہ زار لیاقت چوک اور جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا. ڈی سی لاہور محمد علی نے ڈینگی کے کنفرم مریضوں کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ کو ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق آگاہی دی اور فریج کے ٹرے، ٹبوں، ائیر کولرز اور صحن میں پانی کھڑا نہ رکھنے کی ہدایات کیں. ڈی سی لاہور نے ڈینگی لاروا برآمد ہونے والے گھروں میں اپنی نگرانی میں ڈینگی سپرے کروایا. ڈی سی لاہور محمد علی نے قریبی گھروں میں جا کر ڈینگی ورکرز کی کارکردگی اور ڈینگی سپرے کے بارے میں بھی دریافت کیا ڈی سی لاہور محمد علی نے بچوں، بزرگوں میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔
لاہور سے مزید