• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس میں لیگل انسپکٹرز کی بھرتیوں پر 2 سال بعد تقرر ناموں کا اجراء

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ پولیس میں عدالتی احکامات پر دو سال قبل روکی گئی 41 لیگل انسپکٹرز کی براہ راست بھرتیوں کے تقرر ناموں کا اجراء شروع کیا جا رہا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق سال 2019 میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت سندھ پولیس میں گریڈ 16 کی آسامیوں پر 41 لیگل انسپکٹرز کو براہ راست بھرتی کیا گیا تھا، ان میں سے 11 کا تعلق کراچی، 17 کا حیدرآباد اور 11 کا سکھر پولیس رینج سے ہے، قانونی چارہ جوئی کے بعد عدالتی احکامات پر ان براہ راست بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں عدالت میں دائر پٹیشن ڈسپوز آف ہوگئی ہے، جس کے بعد 41 لیگل انسپکٹرز کی بھرتیوں کی اگلی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ41 لیگل انسپکٹرز کی دستاویزات کی چھان بین مکمل ہوگئی ہے، انہیں آفر لیٹر جاری کیے جا چکے ہیں۔

آئندہ چند دنوں میں ان امیدواروں کا میڈیکل ٹیسٹ ہوگا، جس کے بعد ان کے تقرر ناموں کا اجراء کیا جائے گا اور پھر ان کی پیشہ وارانہ تربیت کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید