• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: گرانفروشی، کم وزن روٹی اور تجاوزات پر 52 دکاندار گرفتار

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، کم وزن روٹی،صفائی ناقص صورتحال اور تجاوزات قائم کرنے پر 52 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے اندرون شہر بازاروں، گلبہار، کوہاٹ روڈ، جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی،صفائی ناقص صورتحال، کم وزن روٹی اور تجاوزات قائم کرنے پر مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر52 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ان گرفتار دکانداروں میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، قصاب، شیر فروش، جنرل سٹور مالکان، تجاوزات مافیا اور دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
پشاور سے مزید