• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کی مالی معاونت، 5ملزمان کو 18 سال قید، 1 کروڑ 10 لاکھ جرمانہ

پشاور (نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کے مالی معاونت کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان کو 18 سال قید اور ایک کروڑ دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی۔ عدالت میں ملزمان کے وکیل، پراسیکیوٹر منظور عالم اور پولیس حکام پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان مبشر غنی، عثمان علی ، کامران فراز، رفاق اللہ اور حزب اللہ پر دہشت گردوں کی بھاری مالی معاونت کا الزام تھا جس کے خلاف سی ٹی ڈی مہمند میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ان ملزمان نے مختلف مواقعوں پر دہشت گردوں کی مدد کی ہے ملزمان کے خلاف شواہد بھی موجود ہیں اور یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پشاور سے مزید