• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤدزئی میں تیزدھار آلے سے وار کرکے ایک شخص کا لرزہ خیز قتل

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے دائودزئی میں نامعلوم افراد نے تیزدھار آلہ سے وار کر کے ایک شخص کو قتل کردیا ہے ۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپور ٹ کیلئے منتقل کرکے مختلف پہلووں سے تفتیش کا آغازکردیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ علی الصبح پیش آیا ہے جہاں راشد محمود بابوزئی میں ارضیات میں قتل شدہ نعش پڑی ملی۔ واقعہ سے متعلق مدعی اول گل ولد حیات گل ساکن جٹی بالا نے بتایاکہ اس کے بیٹے لقمان کو نامعلوم افرادنے کسی تیز دارآلہ سے وار کرکے قتل کردیا ہے، پولیس نے اہم شواہد اکٹھی کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی جبکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید