پشاور (جنگ نیوز) سیکرٹری زراعت خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد بختیار خان نے کہا ہے کہ زیتون کے تیل کی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سرٹیفائیڈ کرنے سے مقامی مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور انہیں ملکی و عالمی منڈیوں تک رسائی کے بہتر مواقع میسر آئیں گے، جس سے زیتون کے کاشتکاروں کی آمدن اور معاشی حالات میں بہتری آئے گی۔وہ محکمہ زراعت پشاور کے کمیٹی روم میں محکمہ زراعت کے سرٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد بختیار خان نے کہا کہ پراسیسنگ، پیکیجنگ اور تقسیم کے نظام کی بین الاقوامی معیار کے مطابق سرٹیفیکیشن خیبرپختونخوا میں زیتون کے شعبے کی ترقی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔