• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل وارڈرز کی بھرتیوں کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد

پشاور (جنگ نیوز) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا ریحان گل خٹک کی زیرِ صدارت جیل وارڈرز کی بھرتیوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی (ہیڈ کوارٹرز) محترمہ نیلم سلطانہ خٹک، ڈی آئی جی (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب حشمت اللہ، پشاور، مردان اور ڈی آئی خان ریجنز کے ڈی آئی جیز، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اسٹیبلشمنٹ) نے شرکت کی۔اجلاس میں اقلیتی اور ٹرانس جینڈر کوٹہ کے تحت ایٹاکے ذریعے منعقدہ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کی بھرتی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک نے بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنے اور امیدواروں کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق میرٹ پر مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔
پشاور سے مزید