• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے الزامات غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد اور جھوٹ ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(ایجنسیاں)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

منگل کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کسی قسم کے دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک الیکشن کروانے کا معاملہ ہے تو یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ۔الیکشن دو ہی صورتوں میں ہوسکتے ہیں ۔ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرچکی ہوں یا وزیراعظم اسمبلی تحلیل کر دیں ۔

فی الحال ایسی کوئی صورتحال موجود نہیں ہے ۔ البتہ الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف الیکشن کو یقینی بنائے اور جب بھی الیکشن ہوں گے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید