• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسپتالوں میں ایڈہاک ڈاکٹر بھرتی کیے جائینگے، سیکرٹری صحت

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکریٹری صحت ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرنے کیلیے ایڈہاک ڈاکٹر بھرتی پورٹل کھول دیا گیا، طبی آلات کی فوری مرمت کیلیے بائیومیڈیکل اِکُوِپمنٹ ریسورس سینٹر ملتان کو 50 لاکھ روپے کا فنڈ ریلیز کر دیا گیا، جعلی ایم ایل سی کاٹنے والوں کے خلاف قانونی پھندا تیار کرتے ہوئے کاروائی کی جا رہی ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ سائوتھ پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی سیٹس پر ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کیلیے سرکاری سطح پر پورٹل اوپن ہے، تمام ڈاکٹر پورٹل پر درخواست دیں، وسیب کے سرکاری ہسپتالوں میں 323 مختلف طبی آلات سامان خراب پڑے ہیں ان میں سے 169 آلات کی مرمت کیلیے ٹینڈر کر لیا گیا ہے اور انڈسٹریل ایسٹیٹ ملتان میں ’’بی ای آر سی‘‘ کے نام سے مرکز قائم ہے جو تمام سرکاری ہسپتالوں کے انسٹرومنٹس کی فوری مرمت کرے گا، ان کا کہنا تھا جعلی ایم ایل سی کاٹنے والوں کا بھی سروے کر لیا گیا ہے، ان ڈاکٹرز کے خلاف فوری ایکشن لینے کیلیے قانونی پھندا تیار ہے اور ساؤتھ پنجاب میں 268 ڈاکٹرز کی ٹریننگ نہیں ہے جو ایم ایل سی کاٹ رہے ہے، محکمہ صحت ان ڈاکٹرز کی مرحلہ وار ایم ایل سی تکنیکی باریکیوں کے بارے میں ٹریننگ کرائے گا اور مینوئل ایم ایل سی ختم کرتے ہوئے کمپیوٹرائزڈ ایم ایل سی بنا کر دیے جائیں گے۔
ملتان سے مزید