• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب روڈ کی مساجد شہید نہ کرنے کے معاہدے کی پاسداری کی جائے، جمعیت س

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا عبدالواحد بازئی،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی،مولانا ندا محمد حقانی،ھاجی میر احمد شاہوانی،ھافظ رحمت اللہ دمڑ،حاجی حضرت اللہ اچکزئی،قاری حمد اللہ حمیدی، حاجی خدائے نظر ترکئی،حافظ در محمد اخوندزادہ،صوبائی ترجمان مولانا سید محمد طاہر شاہ اخوندزادہ ودیگر نے کہا ہے کہ سریاب روڈ کے توسیع میں شیخ الدیث مولانا عبدالباقی کے سربراہی میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کی موجودگی میں کمشنر کوئٹہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے سریاب روڈ کی توسیعی منصوبے کے تحت مساجد کو شہید نہیں کیا جائے گا بلکہ متبادل راستہ بنانے کا یقین دہانی کرائی اور معاہدہ ہوا آج چہ مگویاں ہورہی ہیں جو کہ نا قابل فہم ہیں انتظامیہ اپنے معاہدہ کی پاسداری کریں اور انحراف نہ کریں انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے امداد ملتی ہے وہ شہرمیں فروخت ہورہی ہے جس سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ امدادی اشیاء اصل متاثرین کو نہیں ملی ہیں بلکہ بازاروں میں کم قیمت پر فروخت ہوتی ہیں۔ جن دکانوں میں امدادی سامان ملتا ہے فوری ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید