• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیشا پٹانی اب فوٹوگرافر بھی بن گئیں

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی ساؤتھ کے سپر اسٹار سوریا کی 42ویں فلم کے سیٹ پر فوٹوگرافر بن گئیں۔

دیشا پٹانی جو فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں گوا میں ہیں،انہوں نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چند تصاویر شیئر کیں، جو انہوں نے خود کلک کی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو تصاویر شیئر کیں، وہ خوبصورت قدرتی مناظر کی ہیں، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ یہ میں نے شوٹ کی ہیں۔

دیشا پٹانی نے سوشل میڈیا پر جو پہلی 2 تصاویر شیئر کیں، ان میں سے ایک غروب آفتاب کی ہے تو دوسری 2 بہت خوبصورت پھولوں کی ہے۔

اداکارہ اس دوران بھی فلم کی پروموشن کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے پوسٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ سوریا 42 استعمال کیا۔

دیشا پٹانی کی شیئر کردہ ایک تصویر میں اُن کے فلم سیٹ کی جھلک بھی دیکھی جاسکتی ہے، اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداح بڑی تعداد میں تبصروں کےلیے امڈ آئے۔

مداحوں میں سے ایک نے تصاویر کو بہترین تو دوسرے نے خوبصورت بتایا تو کئی نے کمنٹ سیکشن میں دل کا ایموجی شیئرکیا۔

دیشا پٹانی نے چند روز قبل اپنی پوسٹ اپنے پالتو کتے بیلو کےلیے شیئر کی تھی اور اُس کےلیے خوبصورت پیغام بھی درج کیا تھا۔

اداکارہ چند دن قبل ہی سوریا کی 42ویں فلم کی شوٹنگ کےلیے ایک ماہ کےلیے گوا گئی ہیں، فلم کو سیرو تھائی سیوا ڈائریکٹ کررہے ہیں۔

فلم کا اسکرپٹ بھی ڈائریکٹر نے ہی تحریر کیا ہے، جسے سوریا پروڈکشن 2 ڈی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید