• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے حسن کی تعریفیں سن کر تنگ آجاتی تھی، پونم ڈھلون کا انکشاف

بالی ووڈ کی ماضی کی خوبرو اداکارہ پونم ڈھلون نے انکشاف کیا ہے کہ اپنےحسن کی تعریفیں سن کر تنگ آجاتی تھی۔

پونم ڈھلون جو 80 اور 90 کی دہائی کی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتی رہی ہیں، انہوں نے بطور اداکارہ ابتدائی سالوں میں اپنے حسن سے متعلق خوب تعریفیں سمیٹیں۔

اداکارہ نے 1978ء میں فلم ترشول سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اُس وقت وہ صرف 16 برس کی تھی اور کافی مقبول تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلم انڈسٹری کے ابتدائی برسوں میں اداکاری اور صلاحیت کے بجائے میرے حسن کی تعریفیں ہوتی تھیں، جن سے میں تنگ ہوجاتی تھی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں پونم ڈھلون سے پوچھا گیا کہ وہ ایک تعریف اور ایک تنقید جو انہیں اپنے فلمی کیریئر کے دوران ملی، جس سے وہ تنگ رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان دونوں سوالوں کا جواب میری نظر میں میرا حسن ہے، جو تعریف کرتے وہ کہتے واہ کیا خوبصورت ہے اور ناقدین بھی میرا تذکرہ ایسے ہی کرتے۔

پونم ڈھلون نے بتایا کہ میں اکثر سوچتی کہ اس تعریف اور تنقید میں میرا کیا حصہ ہے؟ یہ چہرہ، یہ جلد، یہ بال جو کچھ بھی ہے وہ تو خدا کا دیا ہوا تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تعریف سے میں تنگ ہوجاتی تھی، میں کہتی تھی کہ مجھے شکل کی نہیں اپنی اداکاری کی تعریف چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ماضی کی خوبرو اداکارہ نے کہا کہ ابتدا میں میری اداکاری کچی تھی دراصل میں بہت ہی ناتجربہ کار تھی، لیکن پھر میں اداکاری کو سمجھنا شروع کیا اور پرفارمنس دینے لگی۔

ان کا کہنا تھا کہ چند سال بعد میرے حسن کی تعریف کرنے والے بھی سمجھنے لگے کہ اس کی بھی کچھ ضرورت ہے۔

پونم ڈھلون اپنی اگلی فلم ’پلان اے، پلان بی‘ کی ریلیز کی تیاری کررہی ہیں، جو 30 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید