• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خون میں کولیسٹرول بڑھنے سے امراض قلب کے کیسز بڑھ گئے ہیں، ماہرین صحت

عالمی یوم قلب 2022 کے موقع پر ماہرین صحت نے کہا ہے کہ خون میں چکنائی (ہائی کولیسٹرول) کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ 15 سے 30 برس کی عمر کے افراد میں اب ہائی کولیسٹرول لیول کی بہت زیادہ تشخیص ہورہی ہے، جس کے باعث ان میں امراض قلب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ 

اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ بالخصوص نوجوان افراد خون میں چکنائی کی سطح کو بڑھنے سے روکنے کے لیے متوازن غذاؤں کا استعمال کرنے کے ساتھ روزانہ ورزش کریں، جبکہ اپنا وزن گھٹائیں اور تمباکو نوشی کی عادت ترک کریں۔

صحت سے مزید