• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم کنٹرول کیلئے پنجاب ہائی وے پٹرول 88نئی چیک پوسٹیں قائم کریگی

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) بڑی شاہراؤں پر کرائم کنٹرول کرنے کے لئے پنجاب ہائی وے پٹرول صوبہ بھرمیں88نئی چیک پوسٹیں قائم کرے گی، اس امرکااظہارایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ریاض نذیر گاڑانے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکارکو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ پی ایچ پی نے رواں برس کے دوران مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانون شکنوں کے خلاف 6ہزار 355 مقدمات درج کرائے ۔ 43کلاشنکوفوں سمیت مختلف اقسام کے 893ہتھیار برآمد کئے گئے۔پی ایچ پی ٹیموں نے دوران ڈیوٹی874اشتہاری مجرموں ، 630عدالتی مفروروں سمیت مجموعی طور پر22ہزار630ملزموں کو پابند سلاسل کیا۔منشیات کے خلاف آپریشن میں 1183مقدمات درج کرکے 206کلوگرام ہیروئن، 109کلوگرام چرس،10کلوگرام افیون اور13 ہزار360لٹر شراب برآمد کی گئی۔ 66ہزار 334 شہریوں کو شاہراہوں پر مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید