• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے مزید139 مریض رپورٹ ، تعداد 4166 تک جا پہنچی

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں گزشتہ روز بھی ڈینگی کے مزید 139 کیس رپورٹ ہوئے ۔راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید66کنفرم مریض رپورٹ ہو گئے جس کے بعد کل تعداد1931ہوگئی ہے۔نئے مریضوں میں پوٹھوہار ٹائون سے 37،راولپنڈی کینٹ سے تیرہ،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نو،چکلالہ کینٹ تین،گوجر خان دو ،ٹیکسلا دو مریض ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی گزشتہ 24گھنٹوں میں مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 73مریض رپورٹ ہوئےجس سے کل مریضوں کی تعداد 2235سے تجاوز کر گئی ۔
اسلام آباد سے مزید