• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسرجاوید اقبال مغل وفاقی نظامت تعلیمات میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز تعینات

اسلام آباد(عاطف شیرازی) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبہ ایچ نائن کے پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال مغل کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن 19مئی 2026کو جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ اپنی نئی ذمہ داریاں کے ساتھ ساتھ اپنے موجودہ ادارے ایچ نائن کالج کے پرنسپل کا اضافی چارج بھی برقرار رکھیں گے۔ پروفیسر جاوید اقبال مغل اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبہ سہالہ اور اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید