راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جیل ملازم کے قتل کیس میں اڈیالہ جیل میں بند ملزم سے موبائل برآمد کرلیاگیا،جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل پابند سلاسل راجہ حماد سے دوران تلاشی موبائل فون برآمد ہواجس پر جیل انتظامیہ نے اسے قصوری چکی میں بند کر دیا، 2024 میں راولپنڈی میں فائرنگ کر کے پنجاب جیل خانہ جات کے ملازم ملک عدنان کو قتل کر دیا گیا تھا ،اس کیس میں ملزم راجہ حماد اڈیالہ جیل میں ہے ،جیل حکام کاکہنا ہے کہ انکوائری کی جارہی ہے کہ اس کے پاس موبائل کیسے آیا۔