• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،3گروہوں کے 6ارکان گرفتار ، 13مسروقہ موٹر سائیکل، رکشہ برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے3 گروہوں کے 6 ارکان کو گرفتار کرکے 13 مسروقہ موٹر سائیکل،ایک رکشہ،28 ہزار400 روپے اور 2موبائل فون برآمد کرلئے، ، تھانہ بنی پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے مسروقہ رکشہ،2 مسروقہ موٹر سائیکل اورچھینے گئے موبائل فون کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم برآمد کی، وارث خان پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 6 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کئے، جبکہ چکلالہ پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 5مسروقہ موٹر سائیکل،رقم و دیگر سامان اور اسلحہ برآمد کیا۔
اسلام آباد سے مزید