راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چھری سے وار کرکے ایک شخص کوزخمی کردیاگیا،تھانہ رتہ امرال کو ارمان شاہ نے بتایاکہ بابو لعل حسین روڈ پر تورا،عنصر اور ایک نامعلوم لڑکے نے مجھے روک کر لڑائی جھگڑا شروع کردیا،تورا نے چھری سے وار کئے جومجھے گردن اور سر پر لگے ایک وار چھری سے میری ہاتھ کی انگلی زخمی ہوگئی ،میں زخمی ہوکر نیچے گرگیاتو عنصر اور نامعلوم ملزم نے مجھے لاتوں مکوں سے مارنا شروع کردیا،وجہ عناد کچھ دن پہلے ان سےتوں تکرار ہوئی تھی۔