راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس گرینڈ کومبنگ اینڈسرچ آپریشن میں 18 مشکوک افراد اور 37موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا، سرچ آپریشن کے دوران 542افراد، 258 گھروں ، 25ہوٹلوں، 74دکانوں ، 294 موٹر سائیکلوں اور 84 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 18مشکوک افراد اور 37موٹر سائیکلوں کوبھی مختلف تھانہ جات منتقل کیا گیا۔