راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ ٹیکسلا راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ایس ڈی پی اوٹیکسلا، ایس ایچ اوز ٹیکسلا سرکل اورمقامی شہریوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل، مقدمات، تفتیشی امور سمیت مختلف امور کے حوالے سے اپنے تحفظات اور شکایات آر پی او راولپنڈی کے سامنے پیش کیں۔