راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 20 اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا، تھانہ کوہسار، تھانہ گولڑہ ،تھانہ رمنا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ کھنہ ، تھانہ بھارہ کہو اور تھانہ شہزاد ٹاون پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 20 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔