• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم یونیورسٹی میں "قدیم بدھ مت ورثہ" کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) قائداعظم یونیورسٹی کے ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ سولائزیشنز (TIAC) میں "پاکستان میں بدھ مت ورثہ" کے موضوع پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر کے ممتاز اسکالرز، سفارت کاروں اور ثقافتی ورثے کے ماہرین نے بدھ مت اور گندھارا کی میراث کا جشن منانے کے لیے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کا آغاز وائس چانسلر، قائداعظم یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کے خطبۂ استقبالیہ دیا۔ انھوں نے پاکستان کے متنوع ثقافتی اور تہذیبی ورثے کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا، نیز گندھارن مطالعات اور بدھ مت کے ورثے پر تحقیق کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ یہ کانفرنس بعنوان "کثیر الضابطہ تحقیق کے ذریعے پاکستان کے بدھسٹ ثقافتی ورثے کی تلاش" مشترکہ طور پر قائداعظم یونیورسٹی میں ہیومنسٹک بدھسٹ ریسرچ سینٹرز اور یونیورسٹی ملایا، فو گوانگ شان ایجوکیشن سنٹر ملائیشیا، ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی، میوزیم خیبر پختونخوا، سلک روڈ سنٹر، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن، اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سینٹرل ایشین اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ۔ 20 مئی تک جاری رہنے والی کانفرنس میں پاکستان اور بیرون ملک سے 36سے زائد ممتاز مقررین اور اسکالرز کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید