• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان کا آغوش کالج مری کا دورہ

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) آغوش مری کیمپس کو پاکستان میں متعین ملائیشین ہائی کمشنر،داتو محمد اظہر مزلان کی میزبانی کا منفرد اعزاز حاصل ہوا، جہاں انہوں نے طلبہ اور فیکلٹی کے ساتھ ایک یادگاردن گزارا۔آغوش آمد پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے معزز مہمان کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اپنے خیرمقدمی بیان میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ ملائشین ہائی کمشنر کی آغوش مری میں تشریف آوری ہمارے لیے انتہائی باعثِ مسرت اور باعثِ فخر ہے۔
اسلام آباد سے مزید