• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان قادر فوری طور پر وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد (صالح ظافر) نامور آئینی ماہر عرفان قادرکو فوری طور پر وفاقی وزیر کے عہدے کے ساتھ وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل پاکستان کے اٹارنی جنرل اور نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے سینئر جج کے طور پر کام کیا۔ باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ عرفان قادر کل (جمعہ) کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور وہ اپنا دفتر وزیر اعظم آفس میں رکھیں گے۔ وفاقی حکومت میں ان کی شمولیت کے ساتھ قانون انتظامیہ کے قانونی اور استغاثہ کے پہلو کو مزید مضبوط کیا جائے گا کیونکہ عرفان کا ٹھوس قانونی پس منظر ہے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، جو کہ وزیر قانون و انصاف ہیں، عرفان قادر کی موجودگی سے تسلی محسوس کریں گے جو عوام کو ساتھ لے کر نتائج دینے کے لیے مشہور ہیں۔ ذرائع نے اس بات کی نشاندہی کی کہ عرفان قادر کی آمد جرائم پیشہ عناصر خصوصاً تحریک انصاف کی معزول حکومت کے لیے تشویش کا باعث بنے گی جن کے خلاف سنگین جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن ان کے مقدمات کی پیروی نہ ہونے کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عرفان قادر کے قلمدان کا تعین اس دن کیا جائے گا جب وہ عہدہ سنبھالیں گے۔
اہم خبریں سے مزید