• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت منگل تک ملتوی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت وقت کی کمی باعث آئندہ منگل تک ملتوی کر دی۔

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو دوہری شہریت کی بنیاد پر تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سنایا تھا، الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ جوابدہ نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط حلف نامہ جمع کرایا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے بطور سینیٹر کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا اور کہا کہ فیصل واوڈا فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید