• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزم ندرت فکر نے دنیا بھر میں پاکستانی ثقافت کو روشناس کروایا، فخر ملک

کوونٹری (وقار ملک) بزم ندرت فکر نے پاکستان کی ثقافت اور امیج کو دنیا میں متعارف کروانے کے اقدامات کیے اور نوجوان نسل کو پاکستانیت سے آگاہ کیا، ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت فخر ملک نے بزم ندرت فکر کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے چیف آرگنائزر جاوید مغل کی خدمات کو سراہا اور حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ندرت فکر کی ملکی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازیں، پنجاب آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے فخر ملک نے کہا کہ بزم ندرت فکر پاکستان کی وہ تنظیم ہے جس نے عرصہ 40 سال سے کامیاب پروگرامات کیے اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا، حنا نعمان ایڈووکیٹ، جاوید اقبال مغل، ارم گل، راجہ عاطف باکسر، اسماء عاطف، قمر عباس اور صحافی وسیم نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، بے شمار چیلنجز درپیش ہیں، ان حالات میں سوشل ویلفیئر کا کردار ادا کرنے والی شخصیات آگے بڑھیں اور ملک میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بھی کردار ادا کریں ،پاکستان کی خوشحالی لے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔بزم ندرت فکر اس سلسلے میں آگے آئے اور ملک و قوم کے اند جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے ایسے پروگرامات ترتیب دے جن سے عوام متحرک ہوں، اس موقع پر ارم گل راجہ کو بہترین نعت خواں کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ خواجہ بشارت، شیخ وحید، امبر راجہ اور زاہدہ چوہدری نے بھی خطاب کیا اور بزم ندرت فکر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپ کے دوسرے ممالک میں بھی ایسی تنظیموں کی اشد ضرورت ہے جو پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کریں، چیف آرگنائزر جاوید مغل مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے عرصہ دراز سے پاکستان کا کلچر اجاگر کیا ہے، ممتاز سیاسی شخصیت راجہ طاہر نے کہا کہ یورپ اور برطانیہ میں بزم ندرت فکر جیسی تنظیمیں وقت کی ضرورت ہیں جو پاکستان کا نام روشن کر سکتی ہیں۔
یورپ سے سے مزید