• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحٰق ڈار ان ایکشن، IMF کے ساتھ اجلاس، بینکوں سے زائد ریٹ پر ایل سی کھولنے کی رپورٹ طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )اسحاق ڈاران ایکشن، IMF کیساتھ اجلاس، بینکوں سے زائد ریٹ پر ایل سی کھولنے کی رپورٹ طلب، ذمےدار بینک افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ،وزیر خزانہ کا کہناہےکہ مالیاتی خسارے میں کمی اور پائیدار اقتصادی نموکیلئے ڈھانچہ جاتی مسائل حل کرینگے.

معاشی طورپرکمزورطبقات کو تحفظ دینگے۔گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےآئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر سے جمعرات کو ورچوئل ملاقات کی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہا کہ مالیاتی خسارے میں کمی اورپائیداراقتصادی نموکیلئے حکومت ڈھانچہ جاتی مسائل کوحل کرے گی، حکومت معاشی طورپرکمزورطبقات کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے معیشت پر بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

وزیر خزانہ نے ملک میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بنیادی ڈھانچہ، فصلوں اور روزگار متاثر ہونے سے پیداہونے والی معاشی صورتحال کے بارے میں آئی ایم ایف کے مشن چیف کوآگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے اپنے دورہ امریکا کے دوران ہونے والی ملاقات کا حوالہ بھی دیا جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں پاکستان کا ساتھ دینے اور پروگرام کی شرائط پر نظرثانی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، ایم ڈی نے پروگرام کی شرائط پر نظر ثانی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کیلئے حکومت کے عزم کااعادہ کیا۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید