• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج حامد حسین نے پڑوسن کو جلانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو مدعی کے بیان پر بری کرنے کا حکم دیدیا۔ اٹک کے تھانہ انجرا میں رواں برس 23جولائی کو درج کیس کے مطابق پچیس سالہ محمد قدیر اپنی 14سالہ پڑوسن (ر) سے شادی کرنا چاہتا تھا۔انکار پر ملزم نے رات کے وقت اس کے گھر جاکر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی تھی جس سے بچی کے کان کا کچھ حصہ متاثر اور بال جل گئے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ فریقین میں صلح کے بعد مدعی مقدمہ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ یہ میرا ملزم نہیں جس پر اسے رہائی مل گئی۔
اسلام آباد سے مزید