• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلامانہ پالیسیوں کے نتائج قوم بھگت رہی ہے‘ جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ بارشوںاورسیلابی ریلوں کے بعد مہنگائی نے غریب عوام کو ہلاکررکھ دیا ہے حکومت اوراپوزیشن مسائل حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے کونیچادکھانے میں مصروف ہیں انہیں غریب لوگوں کے مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں حکومت اوراپوزیشن رہنمائوں کی آڈیولیکس نے سب کو بے نقاب کردیاہے انہوں نے کہاکہ ملکی سیاست اور معیشت کو عالمی قوتوں نے یرغمال کر رکھا ہےغلامانہ پالیسیوں کی خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔