• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب، سندھ حکومت انتخابات تین ماہ موخر کرنے کی درخواست کریگی

کراچی(جمشیدبخاری)سندھ میں سیلابی صورتحال کے سبب حکومتی مشنری امدادی کاموں میں مصروف ہونے کے سبب حکومت سندھ بلدیاتی انتخاب میں دوسرے مرحلے کے لیے باہمی مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن میں انتخاب تین ماہ موخر کرنے کی استدعا کرے گی واضح رہے کہ سندھ انتظامیہ سندھ کی اکثریتی علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مصروف ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے 23 اکتوبر کو کراچی کے سات اضلاع میں الیکشن کرانے کا اعلان کرچکا ہے اور صوبائی الیکشن کمشنر اعجازانورچوہان نے بھی مذکورہ تاریخ کو الیکشن کرانے کا عندیہ دیا ہےتاہم سندھ حکومت مذکورہ تاریخ پر اندرون سندھ سے پولیس فورس فراہم نہیں کرسکے گی جبکہ ملیر، گڈاپ، صفورا، سچل گوٹھ سمت دیگر مقامات پہ قائم اسکولوں میں سیلاب متاثرین موجود ہیں جس کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنوں کے چناؤ میں دشواری پیش آسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید